کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میںقلندرز نے کوئٹہ کو سبق سیکھا دیا ،بولنگ کے بعد بیٹنگ بھی ناکام، گلیڈی ایٹرز کا پاور ہاؤس ایک اور میچ میں مکمل فیل ہوگیا۔نہ بولنگ چلی اور نہ بیٹنگ نے رن جمایا۔کوئٹہ کا بیٹنگ پاور ہاوس قلندرز کی مضبوط بولنگ کے سامنے ناکام ہوگیا۔لاہور قلندر ز مکمل آوٹ کلاس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو63رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی یہ پی ایس ایل 8کی دوسری بڑی شکست ہے۔اس سے قبل کراچی نے لاہور کو67رنز سے ہرایا تھا۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اب بھی ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے۔کوئٹہ کی ٹیم بڑے ہدف کے تعاقب میں8وکٹ پر135رنز بناسکی۔سرفراز احمد16رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ لاہور کے شاہین آفریدی نے22رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ڈیوڈ ویزے نے23رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔حارث روف نے تین اوورز میں45رنز دیئے۔کوئٹہ کا آغاز مایوس کن ہوا ہے اسے چوتھے میچ میں تیسری شکست ہوئی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کا آخری نمبر ہے۔لاہور قلندرز نے تیسرے میچ میں دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔ اور دوسرے نمبر پر آگئی۔کراچی کنگزنے بھی چار میں سے تین میچ جیتے ہارے ہیں۔بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلزئی بغیر کوئی رن بنائے شاہین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔مارٹن گپ ٹل15رنز بناکرویزے کا شکار بنے۔جیسن رائے خطرناک موڈ میں نظر آئے اور حارث روف کے ایک اوور میں تین چھکوں کی مدد سے20رنز بنائے۔جیسن رائے خطرناک موڈ میں نظر آرہے تھے لیکن وہ نصف سنچری بنانے سے قبل30گیندوں پر48رنز بناکر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔انہوں نےپانچ چھکے اور ایک چوکا مارا۔جیسن رائے نے پانچوں چھکے بغیر کسی چوکے کے مارے۔افتخار احمد کو پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لئے پروموٹ کیا گیا لیکن وہ10گیندوں پر6رنز بناکر ویزے کی گیند پرکیچ ہوگئے۔محمد نواز ایک اور اننگز میں ناکام ہوگئے۔وہ رنز بناکر سکندررضا کا شکار بنے۔محمد حفیظ نے25رنز 22گیندوں پر بنائے۔چوتھے نمبر پر آنے والے محمد حفیظ نے دو چھکے مارے۔اوڈین اسمتھ9رنز بناکر شاہین آفریدی کو وکٹ دے گئے۔قیس 9رنز بناسکے۔قبل ازیں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ پر198رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قلندرز نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے ٹیم کو صرف 24گیندوں میں 49رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔اس مرحلے پر اوڈین اسمتھ نے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی چلاتے ہوئے فخر زمان کی 22 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔انہوں نے14گیندوں کا سامنا کیا۔وجوان طاہر بیگ ایک مرتبہ پھر متاثر کن کھیل پیش کیا اور 15 گیندوں پر 2 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے لیکن محمد نواز ایک چھکا مارنے کے بعد دوبارہ اسی کوشش میں وہ کیچ دے بیٹھے۔اس مرحلے پر کامران غلام کا ساتھ دینے شائے ہوپ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 56 رنز کا اضافہ کیا، اس شراکت کا خاتمہ قیس احمد نے کامران غلام کو آؤٹ کرکے کیا۔شائے ہوپ نے حسین طلعت کے ساتجھ مل کر اسکور کو 156 تک پہنچایا اور 32 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ففٹی کی مکمل سے قبل انہیں ہم وطن اوڈین اسمتھ نے اپنا شکار بنا لیا۔سین طلعت نے 13 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سکندر رضا نے 16 گیندوں پر 32 رنز بنائے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوڈین اسمتھ اور قیس احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور لیام ڈاسن کی جگہ راشد خان کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔