کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد یونائٹیڈ کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے کہا ہے کہ طویل انجری کے بعد کرکٹ کو انجوائےکررہا ہوں۔پچھلے سال ملتان سے پی ایس ایل کھیلا، کے پی ایل کھیلا مگر انجری کی وجہ سے ڈومیسٹک نہ کھیل سکا۔ انہوں نے کہاکہ اچھا محسوس کررہا ہوں، بولنگ بہتر کررہا ہوں،کوشش ہے کہ گیم کو مزید بہتر کروں اور ہر موقع پر اچھا پرفارم کروں۔ اچھا آغاز ہو تو کافی خوشی ہوتی ہے، اہم چیز ہے کہ ہر میچ میں بنیادی بولنگ کروں، نئی گیند اور ڈیتھ اوورز میں اس کی ضروریات کے حساب سے بولنگ کراتا ہوں، نئے بال پر کوشش ہوتی ہے کہ اسٹمپ کے درمیان گیند رہے، ڈیتھ اوورز میں سلوور ون اور یارکرز کرانے کی کوشش کرتا ہوں ۔