• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کو قیدیوں والی پانچ نئی گاڑیاں فراہم

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کوقیدیوں والی پانچ نئی گاڑیاں فراہم کردی گئیں ، ذرائع کے مطابق سنٹرل پولیس آفس لاہور سے پانچ نئی پرزنرزوینز راولپنڈی پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔ قبل ازیں راولپنڈی پولیس کے پاس 17پرزنرز وینز تھیں جن میں سے سات گاڑیاں مختلف مظاہروں اوردھرنوں کے دوران مظاہرین نے نذرآتش کردی تھیں جس کے بعد سے ان کے پاس صرف دس قیدیوں والی گاڑیاں تھیں جس کی وجہ سے سنٹرل جیل اڈیالہ سے حوالاتیوں کوعدالتوں میں لانے کے لئے پولیس کومشکلات کاسامناکرناپڑتاتھا ۔سی پی او نے آئی جی پولیس پنجاب سے دس پرزنرزوینزکی ڈیمانڈ کی تھی جن میں پانچ گاڑیاں گزشتہ روزراولپنڈی پولیس کی ایم ٹی برانچ میں پہنچ گئی ہیں اورانہیں جلد ہی اڈیالہ گارد کے حوالے کردیاجائے گا، ذرائع کاکہناہے کہ راولپنڈی پولیس نے ایس ڈی پی اوزکے لئے بھی 11گاڑیوں کی ڈیمانڈ کررکھی ہے یہ گاڑیاں بھی جلد راولپنڈی پولیس کوملنے کی توقع ہے ۔
اسلام آباد سے مزید