راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) مری روڈ کو فیض آباد سے لیکر مریڑچوک تک تجاوزات سے پاک کیا جائے گا، راولپنڈی کوماڈل شہر بنایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں کمیٹی چوک ʼ فوارہ چوک ʼ اقبال روڈ ʼراجہ بازار ʼاور ڈنگی کھوئی سے تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں۔ غلہ منڈی اور سٹی صدر روڈ پر رات آٹھ کے بعد گیارہ بجے تک ریڑھیاں لگائی جا سکیں گے۔کسی کو بھی دکان کے سامنے ٹھیلہ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی ، ایسا ہوا تو دکان مالک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رکشہ چلانے والے کم عمر بچوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجائے گا ۔ان خیالات کا اظہارکمشنر آفس راولپنڈی میں تجاوزات خاتمے اور ٹریفک روانی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او سید خرم اورکمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کیا۔تاجر رہنماؤں شاہد غفور پراچہ ʼ،شرجیل میر ودیگر نے انتظامیہ کوتجاویز دیں اورحمایت کا یقین دلایا۔