پشاور (جنگ نیوز) بدھائی سے تعلق رکھنے والی پہلی ہندکو مصنفہ گل ارباب کے سفر نامے سمیت تین کتابوں کی رونمائی کردی گئی جن میں ہندکو کا پہلا سفر نامہ ’’تتلی تریل تے تریمت‘‘ ، پہلی بچوں کی کہانیوں کی کتاب ’’ٹیٹارے‘‘ اور پہلی مائیکرو فکشن کتاب ’’ چُنی نال بندھی کہانڑیاں‘‘ شامل ہیں، یہ رونمائی گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر اہتمام علاقائی زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کی گئی، گل ارباب کی کتابوں کی رونمائی انکے شوہر ارباب شفیع اللہ کے ہاتھوں ہوئی، خاتون مصنفہ نے کہا کہ خواتین کے مسائل خواتین ہی بہتر سوچ، سمجھ اور لکھ سکتی ہیں، ادب ایک گہرا سمندر ہے، بچپن سے ہی لکھنے کا شوق تھا، آج تک بارہ کتابیں، سینکڑوں غزلیں، نظمیں اور افسانے لکھ چکی ہوں، یہ تحریریں خواتین کے مسائل، افغان مہاجرین کی ہجرت، کزن میرج اور تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی زندگی پر مبنی ہیں۔