• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیکس کا نوٹس لیں، ن لیگ

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سینئر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے قانونی حکمت عملی تیار کی، اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیکس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے جاری کیسز پر بھی غور کیا، اس کے علاوہ صدر کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق تاریخ کے اعلان پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید