پشاور (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جنوبی وزیرستان میں اپنے قتل کی سازش سے متعلق بیان کیخلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیرستان کے لوگوں کو بے جا تنگ نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں عمران خان کے بیان کیخلاف دائر درخواست پرسماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ عمران خان کے بیان سے وزیرستان کے مکینوں کی نہ صرف دل آزاری ہوئی بلکہ ان کو ملک میں کہیں بھی نقل وحرکت میں مشکلات کا سامنا ہے۔