• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ

اسلام آباد(جنگ نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم، ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اور عظمیٰ عادل کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کردیئے۔ عدالت کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کی عدم پیشی پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ جج ناصر جاوید رانا کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ کی جانب سے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ شاہد خاقان عباسی عدالت آرہے تھے، راستے میں تھے، انہیں عدالت پہنچنے میں کچھ تاخیر ہوئی۔ بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے وقت پر نہ پہنچ پانے پر عدالت نے وارنٹ جاری کر دیئے۔
اہم خبریں سے مزید