کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم جنوبی افریقامیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے بعدکیپ ٹاؤن سے دبئی روانہ ہوگئی۔ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل تھی جہاں اس نے چار میچز کھیلے۔ پاکستان ویمن ٹیم نے منیبہ علی کی شاندار سنچری کی بدولت آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دی جبکہ اسے بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں تمام میچ ہارگئی تھی۔ آخری میچ میں کپتان بسمعہ معروف نے ان فٹ ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کی تھی۔