• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض حمید نے کہا بات مان لیں تو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنا دینگے، شوکت عزیز صدیقی کا دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے انکے گھر آکر پیشکش کی تھی کہ وہ ان کی بات مان لیں تو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنا دینگے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ اس وقت انہوں نے فیض حمید کو جواب دیا تھا کہ ہائی کورٹ تو کیا سپریم کورٹ کا بھی چیف جسٹس بنا دیں تو اپنے ضمیر کیخلاف نہیں جاؤں گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی اور سابق بیوروکریٹ اوریا مقبول جان کے درمیان بھی سوشل میڈیا پر تکرار ہوئی تھی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو ترکی با ترکی جواب دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید