کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان خان محمد مری کی اہلیہ اور دو بیٹوں کے قتل پر لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلئے آج کوئٹہ پہنچیں گے ، کوئٹہ پہنچنے کے بعد وہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ، جماعت اسلامی کوئٹہ ، جمعیت طلباء عربیہ ، جماعت اسلامی یوتھ ، اسلامی جمعیت طلباء کے رہنماؤں و کارکنوں کے ہمراہ سہ پہر 4 بجے دھرنے میں شرکت ، لواحقین سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔