• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی کا تباہ کن اسپیل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی پر ظلم ڈھادیا، چھ وکٹ سے شکست

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولر حسن علی نے کم بیک میچ میں تباہ کن اسپیل میں35رنز دے کر تین وکٹ لئے اور پشاور کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔حسن علی نے پہلے اوور میں 17رنز دیئے لیکن دوسرے اور تیسرے اوور میں تین وکٹ حاصل کئے۔حسن علی کی شاندار بولنگ کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔بابر اعظم نے75رنز بنائے لیکن ان کا اسکور جیت کے لئے ناکافی تھا۔اسلام آباد نے ہدف بغیر کسی مزاحمت کے31گیندیں پہلے عبور کر لیا۔آصف علی نے13گیندوں پر29اور اعظم خان نے9ناٹ آوٹ رنز بنائے۔حسن علی کی طرح پشاور کے بولر رنز کو روکنے میں ناکام رہے۔جمعرات کی شب نینشل اسٹیڈیم میںاسلام آباد نے تیسرے میچ میں دوسری کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔پشاور نے چار میچ کھیلے ہیں دو جیتے اور دو ہارے ہیں۔اس سے قبل کولن منرو اور رحمن اللہ گرباز نے16گیندوں پر31رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔منرو کو9رنز بناکر ارشد اقبال نے بولڈ کیا۔رحمن اللہ گرباز نے31گیندوں پر62رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں چار چھکے اورسات چوکے شامل تھے۔وان ڈر ڈوسن نے29گیندوں پر42رنز چھ چوکوں کی مدد سے بنائے۔دوسرے وکٹ 67رنز 34گیندوں پر بنے۔شاداب خان تین رنز بناکرنشام کی گیند پر بولڈ ہوئے۔پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف تیز آغاز کے باوجود مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 156 رنز بنالیے۔ پی ایس ایل کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بابر اعظم نے نصف سنچری 33گیندوں پر مکمل کی وہ 20اوورز کھیل کر ناٹ آوٹ رہے۔انہوں نے75رنز58گیندوں پر بنائے۔ان کی اننگز میںایک چھکا اورسات چوکے شامل تھے۔پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور نوجوان محمد حارث نے بیٹنگ شروع کی اور پہلی گیند پر حارث نے رومان رئیس کو چوکا مارا جبکہ چوتھی گیند پر بابر نے بھی باؤنڈری حاصل کی۔پشاور زلمی نے پانچویں اوور کی دوسری گیند پر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی۔کپتان شاداب خان ساتواں اوور میں بولنگ کرنے آئے ۔آخری گیند پرمحمد حارث کو آؤٹ کرکے پہلی کامیابی حاصل کی۔محمد حارث نے 21 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے تھے۔صائم ایوب ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور 3 رنز بنا کر مبشر خان کی وکٹ بنے۔زلمی کو 87 کے اسکور پر تیسرا نقصان برداشت کرنا پڑا جب ٹام کوہلر صرف ایک رن بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔حسن علی نے 10 ویں اوور میں ہی زلمی کی چوتھی وکٹ بھی گرادی اور روومین پاول صفر پر پویلین لوٹ گئے۔جیمی نیشام 99 رنز پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 8 گیندوں کا سامنا کیا اور 6 رنز بنائے، حسن علی نے اعظم خان کے ہاتھوں کیچ کروایا۔پشاور زلمی کی جانب سے آؤٹ ہونے والے چھٹے بیٹر داسن شناکا تھے، جنہوں نے ایک چوکے کی مدد سے 11 رنز بنائے اور 16 ویں اوور کی تیسری گیند پر 126 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔وہاب ریاض نے کپتان بابراعظم کا مختصر وقت کے ساتھ دیا اور 7 گیندوں پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس، فہیم اشرف، شاداب خان اور مبشر خان نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسپورٹس سے مزید