کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاؤن میں بس اسٹینڈ کے قریب چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمدکرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ضبط کئے گئے اسلحے میں30 نائن ایم ایم سے زائد پستول، گولیاں اور بندوقیں شامل ہیں،پولیس ذرائع کاکہنا ہےکہ یہ اسلحہ کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے پشاور میٹھا خانوں سے اسمگل کیا گیاتھا،اسلحہ ایک بس سے اتار کر رکشے میں لے جایا جارہا تھا، پولیس نے مزید تفتیش کے لیے،مذکورہ اسلحہ سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔