کراچی( اسٹاف رپورٹر )وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ شاہراہ بند کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی،پی ٹی آئی کو روڈ بند کرنے نہیں دیں گے،زبردستی دکانیں بند کیں تو قانون حرکت میں آئے گا ،اپنے دفتر سے جاری بیان میں ضیا ء لنجار کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے شاہراہ فیصل بند کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہونا چاہیے تھی، اگر دہشت گردی کی دفعات شامل ہوں گی تو آئندہ کسی کو سڑک بند کرنے کی ہمت نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم کو پیغام پہنچایا ہے سندھ اسمبلی کی سڑک بند نہ کریں،اگر احتجاج کرنا ہے تو مرکزی سڑک پر نہیں بلکہ سروس روڈ یا پریس کلب کے باہر کریں،ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہم رواداری کے ساتھ چل رہے ہے،شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے،شہر کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر خلاف ورزی ہوئی تو قانونی کارروائی ہوگی ، انہوں نے کہااکہ جماعت اسلامی نے شارع فیصل کو بند کرنے کی اجازت نہیں لی۔