کراچی(مطلوب حسین) نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(NAPA ) میں معروف لوک موسیقات اریب اظہر نے صوفی میوزک کنسرٹ بھلے شاہ کا اساں عشق نماز ،وارث شاہ کی ہیر اور شام قلندر پیش کرکےحاضرین سے خوف داد وصول کی، ضیا محی الدین تھیٹر میں بدھ کو لوک موسیقار اریب اظہر کے ساتھ صوفی میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، محفل کا نام قلندر سفر بنا سرحدوں کے گیت تھا، اس میں کچھ مقبول ترین فوک اور صوفی گانے پیش کیے گئے جنہیں اریب حال ہی میں گا تے رہے ہیں،اریب نے کنسرٹ کا آغاز معروف گانے شام قلندر سے کیا۔ اس گانے میں انہوں نے موسیقی کی وہ دھن استعمال کی جسے نورجہاں نے بھی گایا تھا لیکن پھر اریب نے اس دھن میں تبدیلی بھی کی،انہوں نے کینیڈا کے گیتکار لیونارڈ کوہن کاایک گیت Hallelujah پیش کیا،پھر فیض احمد فیض کی مشہورنظم، بول کہ لب آزاد ہیں تیرے پیش ہوا۔ اریب نے اس بار بھی 80کی دہائی کے مزاحمتی موسیقی کے بینڈ وائسز کی موسیقی لے کر اس میں کچھ تبدیلیاں کیں،اگلی باری دھمال، چل ملنگا، کی تھی۔