• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران سے دوچار، شیعہ علماء کونسل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ پاکستان سنگین سیاسی عدم استحکام، معاشی بحران اور امن و امان کی صورتحال سے دوچار ہے لیکن انائوں کے بھنور میں گرفتار بے حس لوگ اپنی اپنی خواہشات کی تکمیل میں آپس میں دست و گریبان ہیں، پاکستان کے خلاف استعماری قوتیں آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں ان سازشوں کو بھانپتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو باہم مل بیٹھ کر معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے ملک کو نجات دلا کر ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سر جوڑنے ہوں گے اور اپنی سیاست کا محور حقیقی معنوں میں پاکستان کے مفاد پر منتج کرنا ہو گا ،انہوں نے کرپشن، فحاشی، عریانی، مہنگائی کے خاتمے کے لیے بھی عملی اقدامات پر زور دیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید