• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال اور مشرف کالونی میں 2 نوجونوں نے مبینہ خود کشی کرلی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال بلاک 13 ڈی تھری میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے 23 سالہ محب ولد مراد حیدر کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس کے مطابق متوفی نے پسند کی شادی کی تھی، گھریلو مسائل کے باعث بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی اور طلاق لے لی تھی ،پولیس نے بتایا کہ متوفی نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کی ہے ، مشرف کالونی سیکٹر نائن اے میں واقع گھر سے 18 سالہ حنین شاہ ولد اصغر شاہ کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس کے مطابق متوفی کسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم متوفی کے اہلخانہ شادی کرانے سے انکار کر رہے تھے جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر رسی کی مدد سے پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کرلی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید