کراچی( اسٹاف رپورٹر )کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ عبداللہ ولد محمد حنیف زخمی ہو گیا ،منگھوپیر ناردرن بائی پاس کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے21 سالہ محمد ابراہیم ولد نورخان زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق زخمی ٹریلر کا کلینر ہے ، ڈرائیورکے ٹریلر نہ روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور پتھر بھی مارے،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کا معلوم ہوتا ہے۔