کراچی (پ ر) جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ مجاہد کالونی کی تاریخی جامع مسجد مدینہ کی مسماری، ریاستی قوت کا مظاہرہ ہے،یہ محض ایک عمارت کی مسماری نہیں بلکہ پاکستان کے اسلامی تشخص، دینی شعائر اور عوام کے مذہبی جذبات پر براہِ راست حملہ ہے، انہوں نے کہا کہ اس گھناؤنے عمل کے ذمہ دار افراد خواہ کتنے ہی بااختیار کیوں نہ ہوں تاریخ کے احتساب سے بچ نہیں سکتے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جامع مسجد مدینہ کی مسماری کی اعلیٰ سطح غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔