• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک پی ٹی آئی وکٹیں گرا رہے ہیں، اختیار ولی

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان اور پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر و سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کو بھڑکیں مارنے کی بجائے اپنی خیر منانی چاہئے پرویز خٹک کو بی آر ٹی بلین ٹریز اور مالم جبہ سکینڈل میں جیل جانا پڑے گا۔ پرویز خٹک کا سیاسی زوال شروع ہو چکا ہے پرویز خٹک کے بھائی سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک اور ان کے خاندان کے کئی افراد پرویز خٹک کے خلاف میدان میں اتر آئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے پی ٹی آئی کی وکٹیں گرانا شروع کر دی ہیں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک عوام کی خدمت نہیں کرتے بلکہ وہ سیاسی وفاداریاں بدلنے کے ماہر ہیں۔ پرویز خٹک پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزارت کے مزے اڑاتے رے جبکہ آصف علی زرداری کے خوشامدی بن کر صدر کے مشیر بھی بن گئے بار بار سیاسی وفاداریاں بدلنے والا عوام کا وفادار نہیں ہو سکتے پرویز خٹک نے آصف علی زرداری جنرل پرویز مشرف اور آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے غداری کی جبکہ بہت جلد وہ عمران نیازی سے بھی غداری کر کے پی ٹی آئی کے آشیانہ سے اڑ کر کسی دوسری سیاسی جماعت کے آشیانہ میں چلے جائیں گے۔
پشاور سے مزید