• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں انتظامی پابندیوں کے باوجود بسنت منائی گئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں منچلوں نے گزشتہ روز بسنت کا تہوار جوش و جذبے سے منایا ،نوجوانوں نے انتظامیہ کے پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دئے،منچلے نوجوان دن بھر پتنگ بازی کرتے رہے ،پتنگیں بھی فروخت ہوتی رہیں،تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے پتنگ اڑانے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے منچلے نوجوانوں نے ہوا میں اڑا دیا اورجمعے کے روزدن بھر منچلے نوجوان پتنگ بازی کرتے رہے اور فضا بوکاٹا کے نعروں سے گونجتی رہی جبکہ بسنت کی آڑ میں کئی مقامات پرہوائی فائرنگ بھی ہوئی دوسری جانب دن بھر شہر کے وسطی و نواحی علاقوں میں چوری چھپے پتنگیں فروخت ہوتی رہیں اور انتظامیہ منچلے نوجوانوں کے سامنے بے بس نظر آئی۔
کوئٹہ سے مزید