اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) حکومت کی جانب سے سگریٹ پر ٹیکسوں میں 154فیصد تک اضافےسےملک میں سمگل شدہ اورغیرقانونی سگریٹ کی فروخت دگنی ہوجائیگی جس سے قومی خزانے کےر یونیو میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوگا، بغیر ٹیکس سستےسگریٹ کی مانگ بڑھ گئی ہے،ٹیکسز کا فائدہ غیر قانونی سگریٹ برانڈز کو پہنچے گا۔پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ڈائر یکٹر لیگل اینڈ ایکسٹرنل امور سید اسد شاہ نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایاکہ منی بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکسوں کے نفاذ میں بے قاعدگی کی گئی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں ا ضافے کے ساتھ سگریٹ کے ریٹیل تھریش ہولڈ قیمت میں ڈیوٹی کے مطابق اضافہ نہیں ہوا جس سے ٹیئر ٹو کے سگریٹ پر ریٹیل قیمت سے ڈیوٹی بڑھ گئی ہے ۔