ملتان(سٹاف رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل سید محمد مبشررضوی نے کہا ہے کہ سب ڈویژنل دفاتر میں صارفین کی شکایات کا بروقت او ر فوری ازالہ یقینی بنایاجائے۔ شکایات سنٹرز میں عملہ چوبیس گھنٹے مستعد رہے اور درج ہونے والی شکایات پر فوری طورپرمتعلقہ لائن سٹاف کو مطلع کیاجائے تاکہ کم سے کم وقت میں شکایات کا ازالہ ممکن ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے سب ڈویژن میں شکایات رجسٹرچیک کیا اور درج ہونے والی شکایات پر صارفین سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا۔ بعدازاں انہوں نے سٹی اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنوں کے یارڈز میں رکھے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی چیکنگ کی، اس موقع پر ایکسین ماڈل ٹاؤن ڈویژن بہاولپور محمد ثاقب اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔