کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،پشین کے صدرسعداللہ خان ترین ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگرنے بیان میںکہا ہے کہ جام کمال حکومت میں صوبے خاص طور پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نوجوانوں کے لئے فٹسال اسٹیڈیم کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ نوجوان کو تفریح کے ساتھ کھیلوں کے بھرپور مواقع میسر آسکیں لیکن افسوس کہ شہر میں قائم مختلف فٹسال اسٹیڈیم ٹھیکہ سسٹم پر چلائے جارہے ہیںاور ہرگھنٹے کے چارجز وصول کئے جارہے ہیں جو نوجوانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر فٹسال اسٹیڈیم اپنی تحویل میں لے اور بلامعاوضہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرے۔