• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیڈی ایٹرز کی چار ناکامیاں، سپر لیگ میں سفر مشکل، قسمت پلٹنے کی امید لئے لاہور پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دس میں سے پانچ میچ کھیل چکی ہے اور چار میچ ہارنے کے بعد اب اس کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ کراچی میں خراب کارکردگی کے بعد سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ کی ٹیم اب لاہور میں اس امید کے ساتھ آئی ہے کہ نئے شہر میں اس کی قسمت پلٹا کھائےگئی۔ جمعرات کو اس کا مقابلہ ہوم سائیڈ اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز سے ہوگا۔ لاہور کے خلاف کوئٹہ کی ٹیم اپنا پہلا میچ 63 رنز سے ہار چکی ہے۔ پیر کی شام کو کوئٹہ کی ٹیم نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ابھی ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا ہے اور ہم کم بیک کرسکتے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا ہے کہ میرے لئے پی ایس ایل بہت اہم ہے اور اب تک میرے لئے لیگ اچھی جا رہی ہے ۔ میں اپنی طرف سے لیگ میں اچھی پرفارمنس کے لیے بہت کوشش کر رہا ہوں۔ ہمارا پہلا راؤنڈ بہت خراب گیا ہے ایسے میں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہ ہماری ٹیم کے لیے بہت محنت کرنے والا ٹائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے پانچ میچز باقی ہیں کوشش کریں گے کہ جیتیں اور کم بیک کریں۔ اپنے شہر سے باہرجا کر میچز کھیلنے میں مشکل نہیں ہوتی بس کوشش یہی ہے کہ ہم سب مل کے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ محمد حسنین نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کے شعبے میں بہت مقابلہ ہے۔ پی ایس ایل میں ہمیشہ مقابلے کی فضا رہتی ہے۔ ایمرجنگ بولر بھی 140کی اسپیڈ سے بولنگ کررہے ہیں جب میں آیا تھا تب میں بھی اسی اسپیڈسے کرتا تھا جو کہ اچھی بات ہے۔

اسپورٹس سے مزید