پشاور(آئی این پی ) سپریم کورٹ کیلئے خیبرپختونخوا سے ججز نہ لینے کا معاملے پرخیبرپختونخوا بار کونسل نے یکم مارچ کو ہڑتال کی کال دیدی یکم مارچ کو وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہونگے،بار کونسل کے مطابق 2017 سے خیبرپختونخوا کے ججز کو نظر انداز کیاجا رہا ہے بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں تمام فیڈریشن کی برابر نمائندگی ہونی چاہئے اورخیبرپختونخوا بار کونسل کا جوڈیشل کمیشن کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا اس معاملے پر بہت جلد پشاور میں وکلاءکنونشن کا انعقاد ہوگا۔