• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ضرور ہونگے لیکن پہلے ترازو کے پلڑے برابر کئے جائیں، مریم نواز

لاہور ،ساہیوال(مانیٹر نگ سیل …نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک بار پھر ماضی میں کئے گئے عدالتی فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن ضرور ہونگے لیکن پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کئے جائیں،بے گناہ نواز شریف سے ہوئی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے، سسلین مافیا اور گاڈ فادر کے الزامات واپس لینا پڑینگے ،الیکشن سے پہلے نواز شریف کی سزائیں ختم اورعمران کو کٹہرے میں کھڑا کرینگے،عمران خان کو آج بھی جنرل (ر)فیض حمید کی باقیات بچا رہی ہیں، بابا رحمتے آج بھی عدلیہ میں اپنے لگائے ہوئے ججز سے کام لے رہا ہے، الیکشن مانگتے ہو تو اسمبلیاں توڑتے کیوں ہو؟ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر چلتا کیا گیا، ہے کوئی جو میرے ملک میں انصاف کرے؟اولاد چھپانے جیسا جھوٹ پاکستان کے کسی وزیراعظم نے نہیں بولا۔ ساہیوال میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا پہلے بے گناہ نواز شریف سے ہوئی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے، پہلے گھڑی چور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہو گا پھر الیکشن ہو گا، نواز شریف کی بیٹی تو آپ کے سامنے کھڑی ہے، عمران خان کی بیٹی کدھر ہے؟ہماری سیاست کو وقتی طور پر نقصان ہوا لیکن مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچا لیا، اس سال الیکشن ضرور ہو گا ۔انہوں نے کہا نواز شریف کے دور میں روٹی 2 ،چینی 50 ، آٹا 35 ، گھی 140 روپے کلو، بجلی 11 روپے فی یونٹ، پٹرول 65 روپے لٹر ملتا تھا، نواز شریف نے 22،22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی، آئی ایم ایف کا بوجھ عوام پر نہیں پڑنے دیا ، نواز شریف نے پاکستان کو موٹرویز، سی پیک دیا،نواز شریف جب وزیر اعظم بنا تو پاکستان نے ٹیک آف کیا، نواز شریف کو جب جب نکالا گیا پاکستان نیچے کی طرف گیا، ملک سنبھلنے میں نہیں آ رہا، نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالا، پاکستان کو گرہن کی طرح پاناما بنچ لگ گیا، پاناما بنچ میں بدنام زمانہ 5 ججز شامل تھے، پاناما بنچ کو نواز شریف برا لگتا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سے انتقام لینا تھا لے لیتے لیکن غریب کا چولہا کیوں بند کیا، انکے بعد پاکستان سنبھل نہیں رہا، جواب دو پاناما بنچ والو، جنرل (ر) فیض حمید جواب دو، اگر آج آئی ایم ایف کے ہاتھوں ملک گروی پڑا ہے تو پاناما بنچ بنانے والے ذمہ دارہیں، عمران خان کا دوسرا نام فتنہ خان ہے، یہ پاکستان کا سب سے بڑا چور ہے جس نے گھڑیاں تک نہیں چھوڑیں،تکلیف تویہ ہے اسکو لانے والے جانتے تھے تباہی کا دوسرا نام ہے، اسکے پاس کردار اور کارکردگی نہیں تھی، تم نے نواز شریف کی نفرت میں پاکستان تباہ کر دیا، شرم کرو، مسلم لیگ کے پاس دو راستے تھے، یہ جاتے جاتے آئی ایم ایف معاہدہ پھاڑ گیا، اگر مسلم لیگ معاہدے کی پاسداری نہ کرتی تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔
اہم خبریں سے مزید