• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ساتویں مردم شماری انتظامات حوالے سے اجلاس

پشاور ( جنگ نیوز)کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کے زیر صدارت یکم مارچ سے شروع ہونے والی پاکستان کی ساتویں مردم شماری کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لے کر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ۔کمشنر نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ٹیموں کے لئے گاڑیوں کا بندوبست کرنے اورپولیس کو سکیورٹی کے لئے فل پروف انتظامات کرنے جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے مزید موثر اور مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،مہمند وخیبر کے ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور دیگر متعلقہ سول وعسکری اداروں کے انتظامی افسروں نے شرکت کی ۔ڈویژنل مردم شماری کمیٹی کے چیئرمین محمد زبیر نے مردم شماری کی براہ راست نگرانی کا اعلان کرتے ہوئے یومیہ رپورٹ طلب کر لی جبکہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف بلا تفریق سخت تادیبی کارروائی کے احکامات جاری کئے ۔
پشاور سے مزید