• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں، ماتحت عدالت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے دائر فوجداری کارروائی کی درخواست میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت سے جاری تفصیلی فیصلہ میں عدالت کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں،ضلعی کچہری سے چند منٹ کی دوری پر تھے ،عدالتی اوقات میں پیش نہیں ہوئے،عمران خان توشہ خانہ کیس میں متعدد بار عدالتی پیشی پر غیرحاضر رہے ، آخری سماعت کے عدالتی اوقات کے اندر بھی پیش نہیں ہوئے ، عمران خان کی درخواست کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے باعث کچہری پیش نہیں ہو سکتے جس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ عمران خان عدالتی پیشیوں کو اپنی ترجیحات کے مطابق رکھ رہے ہیں ، توشہ خانہ کیس عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید