اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے رواں سال ماہ فروری کا ٹیکس ہدف پورا کرلیا ہے۔ فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جب کہ فروری 2022 کے مقابلے میں ٹیکس ریونیو میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے، جاری مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں 4,493 ارب روپے اکٹھے کیے ،بورڈ کی کارکردگی متاثر کن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ وزیر خزانہ نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے فروری 2023ء کا ٹیکس ریونیو ہدف پورا کرلیا ہے۔