• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر، علی اعوان، خرم نواز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفیکیشن معطل

اسلام آباد (جنگ نیوز) ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات سے بھی روک دیا، فریقین کو نوٹسز ،جواب طلب کرلیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات سے بھی روک دیا۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ 27فروری کو تینوں رہنماوں نے بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر علی کے ذریعے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی۔
اہم خبریں سے مزید