ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحقیقی کام کی اہمیت و افادیت پوری دنیا میں مسلمہ ہے، تعلیم و تحقیق سے دوستی مستقبل کی راہیں متعین کرتی اور فکر و عمل میں وسعت لاتی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے اسلامیہ یونیورسٹی میں جاری ادبی و ثقافتی فیسٹیول کی کتب رونمائی کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسن گیلانی اور ڈاکٹر محمد طاہر کی مشترکہ کاوش"تحقیق بہاول پور" کی رونمائی پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقی کام استعداد و صلاحیتوں میں اضافہ کا باعث بنتاہے۔