کراچی(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر افتخار احمد نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرنا ’’گناہ‘‘ کے مترادف ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ بابراعظم جیسا کھلاڑی دنیا میں کوئی نہیں۔ کپتان پر تنقید کرنے سے پہلے اسطرح کا کرکٹر بنیں اور پھر بات کریں۔سلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بابراعظم کے حوالے سے کہا تھا کہ شائقین کو پاکستانی کپتان کی قدر کو سمجھنا چاہیے اور ان پر غیر ضروری تنقید نہیں کرنی چاہیے۔