• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بریک ڈاؤن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش، ذمہ داروں کو سزا دی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد (اے پی پی)ملک بھر میں 23جنوری 2023 کے بجلی کےطویل بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ کابینہ میں پیش کردی گئی،انکوائری رپورٹ میں انسانی غفلت اور بجلی کی ترسیل کے نظام میں موجود خرابیاں بنیادی وجوہات قرار دی گئی ہیں جبکہ وزیر اعظم نے کہاہےکہ قوم منتظر ہے کہ پاور بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کواس سنگین لاپروائی پر قرار واقعی سزا دی جائے،کیپکو کے پاور پرچیز معاہدے کی بروقت تجدید کیوں نہیں کی گئی،بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ کو 23 جنوری 2023 کو ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔یہ رپورٹ وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی چار رکنی انکوائری کمیٹی نے مرتب کی جس کی سربراہی وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کر رہے تھے۔ رپورٹ میں ناصرف اُس واقعہ کی بنیادی وجوہات بیان کی گئی ہیں بلکہ اس حوالے سے ذمہ داران کی نشاندہی اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے تجاویز بھی دی گئی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 23 جنوری 2023 کو صبح ساڑھے 7بجے سے بجلی کا بریک ڈاؤن پاور پلانٹس کے ٹرِپ ہونے سے صرف چار منٹ میں پورے ملک میں پھیلا۔
اہم خبریں سے مزید