• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹر پرویز احمد مخدوم سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل تعینات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر پرویز احمد مخدوم کو سندھ میڈیکل کالج کا پرنسپل تعینات کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شعبہ فارنزک میڈیسن کے 20گریڈ کے پروفیسر ڈاکٹر پرویز احمد مخدوم کو سندھ میڈیکل کالج کےپرنسپل کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔ واضح رہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سندھ میڈیکل کالج کے 9سال تک پرنسپل رہنے والے پروفیسر غلام سرور قریشی گزشتہ روز ریٹائر ہوگئے تھے۔