• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل دو اہم ذمہ دار ملے، آج بھی ایجنسیوں کے لوگ ملے ہیں، شیخ رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ ن اور ش میں بٹے ہوئے خاندان میں عقل ہے تو اسمبلی توڑ دیں،وزیراعظم آئندہ 72 گھنٹوں میں اسمبلی توڑ دیں، صوبوں اور مرکز کے الیکشن ایک ساتھ کرواؤ اکٹھے الیکشن کروانے کیلئے ذمہ دارانہ کو کردار ادا کرنا چاہئے،کل دو اہم ذمہ داران ملے ہیں آج بھی دو تین اہم ایجنسیوں کے لوگ ملے ہیں،پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہماری کوشش تھی اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں، عمران خان نے کبھی استعفے دیئے تو کبھی اسمبلیاں توڑیں،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تاریخ دیدی ہے پنجاب اور کے پی الیکشن میں ن لیگ بھرپور حصہ لے گی، الیکشن میں عوام جو فیصلہ کریں اس کا احترام ہونا چاہئے، یہ وقت بتائے گا کہ کون پنجاب جیتے گا کون وفاق جیتے گا،امید ہے ن لیگ انتخابات میں فتح حاصل کرے گی، معیشت کو استحکام دینے کیلئے مشکل فیصلے کررہے ہیں، اس وقت ایک ساتھ الیکشن کروانا مناسب نہیں ہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ن اور ش میں بٹے ہوئے خاندان میں عقل ہے تو اسمبلی توڑ دیں،وزیراعظم آئندہ 72 گھنٹوں میں اسمبلی توڑ دیں، صوبوں اور مرکز کے الیکشن ایک ساتھ کرواؤ،خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عمران خان کی حکومت بن گئی تو انہیں قومی اسمبلی کے امیدواروں کیلئے اشتہار دینا پڑے گا، ایک ساتھ الیکشن ہوجائیں تو ان کی بچت ہے ورنہ ان کا صفایا ہوجائے گا،لوگوں کے پاس مردے دفنانے کیلئے قبر کے پیسے نہیں ہیں، شہباز شریف کم از کم قبر ہی آدھی قیمت پر کردے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں دس پندرہ دن میں حالات بہتر ہوتے دیکھ رہا ہوں،نواز شریف واپس آجائیں اب تو ان کا بھائی وزیراعظم ہے،یہ غریب کو ذبح خانے میں ڈال کر خود سیاسی مہ خانوں میں بیٹھے ہوئے ہیں، نواز شریف لندن میں بھی قید کی زندگی گزاررہا ہے، نواز شریف ساڑھے تین سال سے برگر کھانے بھی باہر نہیں نکل پارہا ہے، نواز شریف واپس آجائیں پتا چل جائے گا ووٹ پڑے گا یا کچھ اور پڑے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ اکٹھے الیکشن کروانے کیلئے ذمہ دارانہ کو کردار ادا کرنا چاہئے،کل دو اہم ذمہ داران ملے ہیں آج بھی دو تین اہم ایجنسیوں کے لوگ ملے ہیں، پاکستان جتنا جنرل عاصم منیر کو اور فوج کو عزیز ہے اتنا ہی شیخ رشید کو عزیز ہے، انہوں نے اپنی سیاست نہیں پوری ریاست داؤ پر لگادی ہے، دس مہینے میں انہوں نے اپنے کیس ختم کروانے کے سوا کچھ نہیں کیا، بیس فیصد شرح سود کرنے کے بعد بھی ان سے آئی ایم ایف نہیں سنبھالا جارہا ۔

اہم خبریں سے مزید