کراچی(نیوزڈیسک)موبائل فون بنانے والے دنیا کی مشہور و معروف کمپنی اپیل نے کہا ہے کہ وہ بھارت میں بننے والے اپنے نئے پلانٹ میں آئی فونز تیار کرے گی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے یہ فیصلہ بھارت میں اپنی پیداوار میں اضافے اور چین سے ہٹ کر دیگر ممالک میں پیداوار کو فروغ دینے کے لیے کیا ہے۔فلیگ شپ موبائل کی عالمی سپلائی چین بنیادی طور پر چین میں قائم ہے جہاں گزشتہ سال کووِڈ کی سخت پالیسیوں اور امریکا کے ساتھ جاری سفارتی تناؤ نے پیداوار کو کافی نقصان پہنچایا تھا۔ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج ایس بومائی نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا کہ ریاست میں جلد ہی ایپل فون بنائے جائیں گے۔