• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح سے روک دیا

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اکبر چوک فلائی اوور پر کام تاحکم ثانی روکتے ہوئے 7مارچ تک عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح سے بھی روک دیا، عدالت نے رمضان المبارک میں بیکریاں رات مزید ایک گھنٹہ کھلا رکھنے کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی]رمضان المبارک میں بیکریاں رات مزید ایک گھنٹہ کھلا رکھنے کی استدعا مسترد ،اکبر چوک فلائی اوور پر کام تاحکم ثانی بند کردیا گیا،، عدالت نے چیئرمین پلاننگ کمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب و دیگران کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، انسداد سموگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا ہے درخت کاٹنے پر مقدمات درج کئے جائیں اور توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید