• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہدہ رضا کے اہل خانہ کی مدد کی جائے، پی ایچ ایف

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے سابق کھلاڑی شاہدہ رضا کی ہلاکت کو سانحہ قرار دیتے ہوئے اس قسم کے حادثات سے بچنے کے لئے وزیراعظم سے اپیل ہے کہ محکمانہ اسپورٹس کی بحالی اور شاہدہ رضا کی فیملی کی مالی اعانت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کی وجہ سے ملک میں کھیل کا شعبہ بد حالی اور زوال کا شکار ہے، کھلاڑی مایوسی کا شکار ہیں۔