• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن موٹرسائیکل چھننے والے گروہدو کارندوں سمیت پانچ اشتہاریوں کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل اور منشیات قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق ایس ایچ او ائیرپورٹ تھانہ عبدالحئی بلوچ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو اشتہاریوں عطا الرحمن اورفقیر محمد جبکہ ایس ایچ او سریاب احسان مروت نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھننے والے گروہ کے دو کارندوں آفتاب احمد اورعبدالرحیم کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا جبکہ کلی جیو میں دورزان گشت منشیات فروش زعفران کوگرفتار کر کے دو کلو چرس قبضے میں لے لی۔
کوئٹہ سے مزید