راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہفتہ میں سات دن 24گھنٹے لائسنس سروسز کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے اتوار کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا اچانک معائنہ کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن اور ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔