پشاور (وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور کے بیشتر نواحی علاقوں میں بی آر ٹی کی فیڈر سروس شروع نہ ہوسکی جس سے طلبہ کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے اس حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ نواحی علاقوں میں بی آر ٹی بس کی فیڈر سروس جلد از جلد شروع کر کے سفری سہولیات دی جائے شہر کے نواحی علاقہ ناصر باغ روڈ،پلوسئی اور دیگر ملحقہ علاقوں کیلئے بی آر ٹی فیڈر سروس تا حال شروع نہ ہو سکی جس سے مذکورہ علاقہ کے عوام شدید سفری مشکلات س دو چار ہے بالخصوص طلبہ کو آمد ور فت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب مہنگائی کے باعث ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے نے عوام کی مشکلات دو چند کر دی ہے اہلیان علاقہ نے نگران صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بی آر ٹی فیڈر سروس جلد از جلد شروع کر کے ریلیف فراہم کیا جائے۔