• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، والدین بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئےعدالتوں میں خوار

پشاور ( وقائع نگار) آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف حاجی معمور خان نے کہا ہے کہ ایک طرف ملک میں بےروزگاری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل بنایا ہوا ہے غریب کو دو وقت کی روٹی نہیں ملتی وہیں پر محکمہ بلدیات کی جانب سے ایک سال سے زائد بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے عدالتی ڈگری کو لازمی قرار دینے کے حکم کو ظلم کے مترادف قرار دیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں جہاں بڑھتی ہوئی مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، روزگار نہ ہونے کے برابر ہے حکومت وقت اور بلدیاتی ادارے عوام کو اس مشکل وقت میں ریلیف دینے کے بجائے والدین بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے سارا سارا دن عدالتوں میں خوار ہورہے ہیں جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ کیا ہم نے بلدیاتی نمائندوں کو اس لئے منتخب کرایا تھا کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرینگے نہ کہ ایک سرٹیفکیٹ کے لئے عدالتوں کے چکر لگاتے رہیں گے انہوں نے متعلقہ حکام سے درخواست کی کہ عوامی مفاد میں فی الفور یہ حکم واپس لیا جائے
پشاور سے مزید