• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا پیداوار بڑھانے اور بیرونی منڈیوں پر انحصار ختم کرنے کا عزم

بیجنگ (اے ایف پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے ملک کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور بیرون ملک منڈیوں پر انحصار نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کو خود کو سنبھالنے کے قابل ہونا چاہئے، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ چین کیلئے 2؍ اہم شعبے ہیں ، پہلا اپنی شعبہ خوراک کی حفاظت کرنا اور دوسرا ایک مضبوط پیداواری سیکٹر تعمیر کرنا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1.4؍ ارب لوگوں کی ایک عظیم قوم کے طور پر ہمیں خود پر بھروسہ کرنا چاہئے، ہم خود کو بچانے کیلئے بین الاقوامی منڈیوں پر انحصار نہیں کر سکتے۔
اہم خبریں سے مزید