لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت سے ذاتی وجوہ کی بناءپر معذرت کرلی۔ عدالت نے درخواست کو کسی دوسرے بینچ میں لگانے کے لیے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی عورت مارچ کے منتظمین اسد جمال ایڈووکیٹ اور ہائی کورٹ بار کی سیکریٹری صباحت رضوی نے درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ۔