• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنگ، دوسری شادی کی کوشش پر بیوی نے شوہر کی ناک اور نازک اعضا کاٹ دیے

جھنگ (نمائندہ جنگ ) بیوی نے دوسری شادی کی کوشش پرشوہر کی ناک اور نازک اعضا کاٹ دئے - پولیس کے مطابق رشید چوک جھنگ سٹی کے رہائشی محمد جاوید نے تقریبا ڈیڑھ سال قبل ایک مطلقہ خاتون شبانہ بی بی سے شادی کی جس کے بطن سے اس کا دو ماہ کابچہ تھا اور اب محمد جاوید آج ایک شخص احمد یار کی بیٹی سے شادی کرنے والا تھا ،جس پر اس کی بیوی شبانہ راضی نہ تھی ،اس نے طیش میں آکر اپنے شوہر کی ناک اور نازک اعضا کاٹ دئیے - شدید زخمی محمد جاوید کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں سے اسے نازک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا - پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے -
اہم خبریں سے مزید