پشاور(جنگ نیوز)پولیس اہلکار عوام کا حقیقی معنوں میں خادم بن کر ان کی خدمت کریں عوام سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور ان کے جائز کام بہترین انداز میں نمٹائے ان خیالات کا اظہار میئرپشاور حاجی زبیر علی نے پولیس اسٹیشن میر جانی شاہ کے دورے کے دوران ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میئر پشاور حاجی زبیر علی نے گزشتہ روز تھانہ میر جانی شاہ کا دورہ کیا اس موقع پر ایس پی سٹی پشاور اور پولیس اسٹیشن میر جانی شاہ کے ایس ایچ او اور علاقے کے منتخب بلدیاتی نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے مئیر پشاور نے تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تھانے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے اپنے فنڈز سے تھانے کی تزئین و آرائش کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں تخمینہ لاگت کے اندازے کے لیے کیپٹل میٹرو پولیٹن کے انجینئر کو ہدایات جاری کردئیے ʼ مئیر پشاور کا کہنا تھا کہ پشاور کے تمام تھانوں میں عوام کی سہولت کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پولیس کا بھی فرض ہے کہ وہ احسن طریقے سے عوام کی خدمت کریں۔