پشاور ( وقائع نگار) پشاور کے اہم چوراہوں پر چائنا سے درآمد شد ہ جدید ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ٹریفک پولیس کو سروے کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کئے گئے ہیں اس ضمن میں مئیر حاجی زبیر علی کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور ارشد علی زبیر اے ایس پی ٹریفک سمیت دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔زبیر علی نے کہاکہ ایک ذاتی دوست نے چین سے جدید ٹریفک سگنلز مفت فراہم کئے ہیں جو کہ جدید تقاضوں کے مطابق نمایا ں خصوصیات کے حامل ہیں جس کی تنصیب سے ٹریفک کا نظام جدید خطوط سے استوار ہوجائیگا ور عوام کو ٹریفک سگنلز سمجھنے میں آسانی ہوگی انہوں نے اے ایس پی ٹریفک کو سروے کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔پشاور میں بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے انقلابی اقدامات ناگزیر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے عوامی آگاہی اوردیگر اقدامات بھی جلد شروع کئے جائینگے تاکہ پشاور میں ٹریفک نظام میں بہتر لائی جاسکے ۔