لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی عورت کو تعلیم اور عزت فراہم کرنے سے ممکن ہو گی،حکمرانوں کی وجہ سے عورت کے لیے تعلیم، روزگار بند اور اس کی عزت محفوظ نہیں ہے، شہباز سپیڈ نے11ماہ میںتباہی مچا دی، معاشی جادوگر کے دعویدار ڈار کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے، ثابت ہو گیا عمران خان کی طرح یہ لوگ بھی سوفیصد ناکام ہیں۔مسائل کا حل الیکشن میں ہے، عوام کو اپنے نمائندے آزادانہ، منصفانہ طریقے سے چننے کا اختیار دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اسلام آباد میں خواتین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے ریلی کا اہتمام کیا تھا۔