• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر پشاور نوجوانوں سے کئے وعدے پورا کریں، وقار شہزاد

پشاور(وقائع نگار) نیبر ہوڈ کونسل 34سے منتخب یوتھ کونسلر وقار شہزاد نے کہا ہے کہ میئر پشاور نوجوانوں سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے، انتخابات سے پہلے یوتھ کے لئے جو دعوے کئے گئے تھے وہ شاید میئر پشاور زبیر علی بھول گئے یوتھ کے منتخب نمائندوں کو بھی دیوار سے لگا دیا گیا ہے، صورتحال پر توجہ نہ دی گئی تو نوجوانوں کے حقوق کے حصول کے لئے تمام منتخب یوتھ کونسلرز تحریک چلانے پر مجبور ہونگے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور کے یوتھ نے میئر پشاور کو بھرپور کامیابی دلائی ہے اور ان کی کامیابی سے پہلے میئر پشاورنے جو وعدے یوتھ کے ساتھ کئے تھے اس کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آ گیا ہے لیکن کامیابی ملنے اور بار بار یاد دہانیوں کے باوجود نوجوانوں کو بھلا دیا گیا ہے پشاور کی یوتھ نے اپنے نمائندگان کو منتخب کیا ہے کہ وہ ان کے مسائل کے حل کے لئے جدو جہد کریں لیکن میئر پشاور کے دفتر میں خوشامدی ٹولے ہر وقت موجود رہتے ہیں جس کی وجہ سے میئر پشاور کو نوجوانوں کے مسائل پر سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے یوتھ کونسلر وقار شہزاد نے کہا ہے کہ نوجوانوں نے ان پر اعتماد کیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ نوجوانوں کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں وقار شہزاد کا کہنا تھا کہ میئر پشاور خوشامدی ٹولے کو خود سے ہٹائیں اور حقیقی نمائندوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنیں اگر ایسا نہیں کیا گیا تو منتخب یوتھ کونسلرز جلد ہی احتجاجی تحریک شروع کرنے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیں گے
پشاور سے مزید